پاکستان

شجاع خانزادہ کو دیووبندی دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پنجاب میں گزشتہ دو سے تین ماہ میں بڑی کارروائیوں کی وجہ سے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کولشکر جھنگوی اور دوسرے گروپوں سےدھمکیاں مل رہی تھیں۔ملک اسحٰق کی بیٹوں اور 14سا تھیو ں سمیت ہلاکت کے بعد مقتول بھی اپنی نقل و حر کت میں احتیاط برت رہے تھے ،ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے باعث اعلیٰ سیاسی شخصیات اورصوبائی وزراء کو محتاط رہنے اور نقل و حرکت میں احتیاط برتنے کی واضح ہدایات تھیں اوراس تناظر میں وزیر داخلہ کے اپنے دفتر سے بھی مراسلے جاری کئے جاتے رہے ۔ذرائع کے مطابق کالا شاہ کاکومیں مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی ہلاکت اور گرفتاریوں، مظفر گڑھ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سرپرست ملک اسحاق کی بیٹوں اور چودہ دیگر دہشتگرد ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاکت ،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے باہر ،یوحنا آباد میں مسیحی عبادتگاہوں اورماڈل ٹائون میں حساس ادارے کی عمارت پرخود کش حملوںمیں ملوث دہشتگرد گروپ کے اراکین کی گرفتاری کے بعد شجاع خانزادہ کو سنگین دھمکیاں مل رہی تھیں۔ شجاع خانزادہ سے جب بھی دھمکیوں بارے پوچھا جاتا توانکی طرف سے یہ کہا جاتا کہ خود کو ملنے والی دھمکیوں کی نہیں پاکستان کی فکر ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button