مشرق وسطی

یرغمال بنائی گئی نوجوان امریکی لڑکی اور داعش سربراہ البغدادی، عرب میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

شام اور عراق میں قدم جمانیوالے دہشتگرد گروپ داعش کے سربراہ پر عرب میڈیا نے سنگین الزام لگادیا ہے اورامریکی چینل کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ابوبکر البغدادی نے یرغمال امریکی امدادی کارکن کائیلا میلولر کی فروری میں ہلاکت سے قبل دوران حراست متعدد مرتبہ اس کی عصمت دری کی۔
العربیہ نے امریکی چینل نیوزاے بی سی اور آنجہانی میلولر کے خاندان کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ سیکیورٹی ذرائع نے کائیلا کے اہل خانہ کو بتایا تھاکہ شمالی شام کے رہائشی علاقے میں اٹھارہ ماہ تک ان کی بیٹی کی حراست کے دوران اسے ابوبکر البغدادی نے کئی مرتبہ اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،کائیلا کے والد کا کہنا تھا کہ اسے تعذیب دی جاتی تھی، وہ البغدادی کی جاگیر بنا کر رکھی گئی تھی اور اس کی اطلاع جون میں امریکی حکومت نے کر دی تھی۔
عر ب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آنجہانی امدادی کارکن کے والدین کارل اور مارشا میلولر نے بتایا کہ اگر ان کی بیٹی بقید حیات ہوتی تو وہ 14اگست کو اپنی ستائیسوں سالگرہ منا رہی ہوتی۔امریکی نیوز چینل اور مقتولہ امریکی امدادی کارکن کے والدین کے ذریعے ملنے والی نئی معلومات میں دعوی کیا گیا ہے کہ البغدادی، ابو سیاف کے گھر ان کی بیٹی سے زیادتی کے ارتکاب کے لئے اکثر و پیشتر آیا کرتا تھا، بعد میں داعش نے کائیلا کی اتحادیوں کی بمباری میں ہلاکت کی خبر پھیلا دی، جس کے بارے میں بعد ازاں جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ یہ جس فضائی حملے میں کائیلا کی موت واقع ہوئی وہ اردنی لڑاکا طیاروں نے کی تھی۔اس کے بعد داعش نے کائیلا کی موت کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دی۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان بیرناڈی میئن نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھاکہ کائیلا کے اہل خانہ کو ارسال کردہ پیغام کے ساتھ کفن میں لپٹی اس کی تصویر بھی شامل تھی، جس سے واضح طور پر اس کی شناخت کی جا سکتی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق آنجہائی کائیلا کی البغدادی کے ہاتھوں عصمت دری کی اطلاع کئی ذرائع سے ہوتی ہے۔ اس کی شناخت پہلی مرتبہ ابو سیاف کے کمپاونڈ میں قید سولہ اور اٹھارہ سالہ ایزدی دوشیزاوں نے منکشف کی، جو کسی طرح داعش کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ امریکی فورس ڈیلٹا کی کارروائی میں زندہ بچنے والی تیسری لڑکی نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔ کائیلا سے زیادتی کی تصدیق کا سب سے اہم ذریعہ کمپاونڈ سے ملنے والی ‘ام سیاف’ اور اس سے امریکیوں کی تفتیش میں سامنے آنے والے بیانات ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ العربیہ نے بتایاکہ امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون امدادی کارکن کو ابوبکر البغدادی نے بنفس نفیس داعش کے وزیر پیٹرولیم ابو سیاف کے گھر پر قید رکھنے کا حکم دیا، تیونس سے تعلق رکھنے والے ابو سیاف کو دس دیگر جنگجووں کے ہمراہ امریکی فوجی کارروائی میں 16مئی کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button