داعش کی لگام اسلام دشمن اور سامراجی قوتوں کے ہاتھ میں، سید صلاح الدین
متحدہ جہاد کونسل نے واضح کر دیا کہ داعش (آئی ایس آئی ایس) نامی دہشت گرد تنظیم کے بارے میں واضح کیا کہ سر زمین کشمیر میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے بلکہ اس تنطیم کی کاروائیاں ثابت کر رہی ہیں کہ اس کی لگام اسلام دشمن اور سامراجی قوتوں کے ہاتھ میں ہے۔ اس دوران بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے جہاد کونسل نے کہا ہے کہ سال رواں میں ریاست کے طول و عرض میں بھارتی فورسز پر 35 حملے کئے گئے، جن میں 49 فوجی ہلاک، 65 زخمی ہوئے، اور 13 ہتھیار مجاہدین نے مال غنیمت کے طور پر حاصل کئے۔ تاہم ان معرکوں اور مقابلوں میں 42 مجاہدین جابحق ہوگئے۔
بیان میں متحدہ جہاد کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت حزب المجاہدین کے سربراہ و چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین منعقد ہوا۔ اجلاس میں جہادی قیادت نے آپریشن فیلڈ میں مجاہدین کشمیر کی تیر بہدف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وضاحت کی گئی کہ جنوری 2015 سے آج تک ریاست کے طول و عرض میں ادھمپور سے کرناہ اور ٹنگڈار تک بھارتی فورسز پر 35 حملے کئے گئے، جن میں 49 فوجی ہلاک، 65 زخمی ہوئے اور 13 ہتھیار مجاہدین نے مال غنیمت کے طور پر حاصل کئے۔ تاہم ان معرکوں اور مقابلوں میں 42 مجاہدین جام شہادت نوش کر گئے۔ اجلاس میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ حصول منزل تک کا روائیاں جا ری رہینگی اور شہیدوں کے خون سے کسی کو بھی بے وفائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
اجلاس میں داعش (آئی ایس آ ئی ایس) نامی دہشت گرد تنظیم کے بارے میں واضح کیا گیا کہ سر زمین کشمیر میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس تنطیم کی کاروائیاں ثابت کر رہی ہیں کہ اس کی لگام اسلام دشمن اور سامراجی قوتوں کے ہاتھ میں ہے اور جس کا واضح ثبوت عراق، شام، کویت، ترکی اور سعودی عرب میں ان کے حملوں اور حماس اور افغان طالبان کے حوالے سے ان کے دشمنانہ بیانات اور کاروئیاں ہیں۔ داعش دور جدید کا پر اسرار اور جدید ترین فتنہ ہے۔ اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں ان کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی گئی جو عسکری میدان میں مجاہدین اسلام اور آزادی کے متوالوں کی صفوں میں شامل ہونے کے خواہاں ہوں۔ وہ جموں کشمیر کی مقامی عسکری تنظیموں میں جو مقبول عام اور قابل اعتماد ہوں، میں شامل ہو کر جارح فورسز کے خلاف جدوجہد کریں۔