پاکستان

عالمی امن کو امریکہ، بھارت اور اسرائیل سے خطرہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلامی انتہا پسندی امریکہ کی ضرورت ہے۔ نام نہاد جہادی تنظیمیں امریکہ کے مقاصد پورے کر رہی ہیں۔ اسلام کو جعلی جہادیوں کے نرغے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ قصور کے المناک واقعہ سے پنجاب حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے۔ معصوم بچوں کی بے حرمتی کرنے والے درندوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔ عالمی امن کو امریکہ، بھارت اور اسرائیل سے خطرہ ہے۔ پاکستان میں سیاست اقدار نہیں اقتدار کیلئے کی جاتی ہے۔ سیاسی جماعتیں سیاسی نظریئے سے دستبر دار ہوچکی ہیں۔ داعش کے ڈیزائنر مسلمانوں کو سنی شیعہ کے طور پر تقسیم کرکے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ اچھرہ میں علماء لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ اسلامی ملکوں کو خانہ جنگی اور فرقہ واریت سے تباہ کرنا چاہتا ہے۔ اسلامی دنیا میں فرقوں کی بنیاد پر ریاستیں قائم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ حکومت منصوبہ بندی کرے تو سیلابوں سے مستقل نجات مشکل نہیں۔ افغانستان اور سعودی عرب میں خودکش دھماکے قابل مذمت ہیں۔ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کو بھرپور وسائل کے باوجود ترقی یافتہ ملک نہیں بنایا جاسکا۔ قیام پاکستان کے بعد جمہوری اقدار کا فیصلہ نہ ہونا المیہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button