یمن

یمن: القاعدہ اور سعودی عرب کے دہشت گردوں کی ہلاکت

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ لحج میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب اور القاعدہ کے چالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورسز کے جوانوں نے صوبہ لحج میں جارح سعودی عرب اور القاعدہ کے چودہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- القاعدہ کے دہشت گرد اور جارح سعودی عرب کے آلہ کار، آل سعود کے لڑاکا طیاروں کی حمایت سے لبوزہ فوجی اڈے کی جانب پیشقدمی کی کوشش کر رہے تھے کہ یمنی فوج اور عوامی فورسز کے جوانوں کے ساتھ ان کی شدید جھڑپیں ہو‏ئیں جن میں چھبّیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے- یمن کے فوجی ذرا‏ئع کے مطابق ان جھڑپوں میں جارحین کی سات گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں جن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان موجود تھا- ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ، غزہ پر صیہونی جارحیت کی مانند ہے- واضح رہے کہ یمن کے اکثر علاقے اس وقت عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے کنٹرول میں ہیں جو چھبیس مارچ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے جبکہ دوسرے محاذ پر اسے القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کا بھی سامنا ہے کہ جنھیں سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد حاصل ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button