مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

تحریک حماس نے غزہ کے ایک ساحل پر صیہونی حکومت کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو جانے کی خبر دی ہے-
قدسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے کہا ہے کہ جمعے کی رات صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ سودانیہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا- درایں اثنا فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک لڑاکا طیارے نے جمعے کی رات البریج کمیپ کے ابو عاصی علاقے میں تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک اڈے پر بمباری کی ہے- صیہونی حکومت کے لڑاکا طیارے کی بمباری میں چار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button