عراق

داعش کے ہاتھوں عراقی تیل کی اسمگلنگ جاری

عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، عراق کا تیل، ترکی اور شام اسمگل کر رہا ہے-
عراق کے رکن پارلیمنٹ حنین القدو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر کھلے عام عراقی تیل، ترکی اور شام اسمگل کر رہا ہے جبکہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیارے فضاؤں میں گشت کر رہے ہیں- حنین القدورہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش دہشت گرد گروہ، صوبہ نینوا کے عین ژالہ اور مخمور کے تیل کے کنؤوں کا خام تیل، آئل ٹینکروں سے اسمگل کر رہا ہے، تاکید کی کہ عراقی کردستان کی پیشمرگہ ملیشیا، تیل کی اسمگلنگ روکنے اور اس کا راستہ بند کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے- اس سے قبل توانائی کے شعبے میں عراق کے سابق وزیر اعظم کے مشیر حسین الشہرستانی نے کہا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ، جس نے عراق اور شام میں تیل کے کئی کنؤوں پر قبضہ کر رکھا ہے، ہر بیرل تیل دس ڈالر سے بھی کم میں بیچ رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button