مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جیل میں ایک سو بیس فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اطلاعات کے مطابق قیدیوں کے بارے میں تحقیقات کے فلسطینی مرکز کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے جمعرات کے روز کہا کہ ایک سو بیس فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی جیل "نفحہ” کے عہدیداروں کی طرف سے قیدیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے- انہوں نے کہا کہ نفحہ جیل کے حکام نے فلسطینی قیدیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اس جیل کی بیرک نمبر دس سے گزشتہ ہفتے بنیادی ضروریات سے محروم بیرک نمبر اکتالیس منتقل کئے گئے قیدیوں کو دوبارہ بیرک نمبر دس میں واپس بھیج دیا جائے گا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا ہے اور فلسطینی قیدیوں کی حالت ابتر ہو گئی- رافت حمدونہ نے فلسطین کے اسلامی اور قومی گروپوں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے مسئلے پر سنجیدہ توجہ دیں کیونکہ فلسطینی قیدیوں کے حالات مزید ابتر ہونے کا اندیشہ ہے- دریں اثنا اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی قیدیوں نے بدھ کے روز اپنے اور آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں نیز ان کے اہل خانہ کے حقوق سے فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کی بے توجہی کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنے حالات کی بہتری کا مطالبہ کیا تھا- قابل ذکر ہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا” چھے ہزار فلسطینی قیدیوں کو سخت اور سنگین حالات کا سامنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button