مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے پر تاکید

مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نکولائے ملادنوف نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے پر تاکید کی ہے-
اطلاعات کے مطابق مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نکولائے ملادنوف نے جمعے کو ایک بیان میں فلسطینی بچوں پر صیہونی بستیوں کے انتہاپسندوں کے حملے کی مذمت کی اور اس واقعے کو صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کی ضرورت کی مضبوط وجہ اور دلیل قرار دیا- ملادنوف نے اپنے بیان میں ایک فلسطینی بچے کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور اس کو بحران فلسطین کی فوری راہ حل تلاش کرنے اور صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے کی ضرورت کی علامت قرار دیا- انہوں نے اس غیرانسانی جرم میں ملوث افراد پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا- ملادنوف نے انتہا پسند صیہونیوں کے جرائم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کے رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہوکر اس دہشت گردانہ اقدام کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور ان کو سزا دئیے جانے نیز اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button