طاہر اشرفی دہشتگردوں کا نہ صرف سپورٹر ہے بلکہ ان کا ترجمان بھی ہے علامہ حیدر علوی
علامہ حیدر علوی کا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا طاہر اشرفی دہشتگردوں کا نہ صرف سپورٹر ہے بلکہ ان کا ترجمان بھی ہے، یہ دہشتگردوں کا ترجمان بن کر اپنا کردار ادا کرتا ہے، اس جیسے شخص کو میڈیا پر نہیں لانا چاہیئے۔جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پنجاب کے ترجمان علامہ محمد حیدر علوی کا کہنا تھا ملک اسحاق کا مارا جانا قوم اور ملک کیلئے مفید ہے، سینکڑوں انسانوں کے قاتل کا اپنے منطقی انجام تک پہنچ جانا قوم کیلئے اس سال کی سب سے بڑی خوشی کی خبر ہے اور یہ معذور عدلیہ کے منہ پر طمانچہ ہے، عدالتوں نے ہمیشہ قاتلوں اور دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، قوم کا ان عدالتوں سے اعتبار اٹھ گیا تھا، اس لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ گیا، افتخار چودھری سے لیکر اب تک کسی جج میں یہ جرات پیدا نہیں ہوئی کہ وہ کسی دہشت گرد کیخلاف فیصلہ دے، پنجاب میں اگر دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائی کو اگر کتا مار مہم کہوں تو بے جا نہ ہوگا، ویسے تو کتا مار مہم کہنا بھی کتوں کی توہین ہوگی، یہ لوگ انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، پنجاب میں کارروائی کے آغاز پر پولیس اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، رانا ثناءاللہ اپنے پرانے رشتے نبھانے کیلئے ماورائے عدالت کہہ کر اس کارروائی پر تشویق پیدا کرنا چاہتا ہے، اس کا یہ رویہ ملک اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے، وزیر قانون کو وزیر قانون رہنا چاہیے، قاتلوں کا مدد گار نہیں۔
ان کا مذید کہنا تھا تمام دہشتگردوں کا تعلق کہیں نہ کہیں غیر ملکی ایجنسیوں سے نکلتا ہے، کہیں یہ را کے ایجنٹ ہیں تو کہیں یہ موساد کیلئے کام کرتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان اس ناسور کے خاتمے کیلئے ضروری ہے، ظلم تو یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک اس طرح کے اقدامات کو اون نہیں کیا۔