مشرق وسطی

کویت، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، عراق سے آیا داعشیوں کا گروہ گرفتار

خلیجی ریاست کویت میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔ کویتی فورسز نے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو عراق و شام میں عسکری تربیت اور لڑنے کے بعد کویت میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی غرض سے واپس آیا تھا۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) نے اپنی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے گروہ کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی دہشت گردوں پر مشتمل اس گروہ نے عراق میں عسکری تربیت لینے اور عراق و شام میں داعش کی طرف سے لڑنے کا اعتراف کیا ہے۔ داعشیوں کا یہ گروہ کویت میں دہشت گردی کی غرض سے واپس داخل ہوا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مبارک ملفی، فہد حمد، محمد حمد، فالح ناصر اور محمد فلاح کے ناموں سے کی گئی ہے جن کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ انہوں نے شام اور عراق میں سرگرم داعش سے جنگی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ان ملکوں میں لڑائی میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button