یمن

یمن کی اسلامی کونسلوں نے مشترکہ بیان جاری کر کے آل سعود کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

رسا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی صوفی، شافعی اور زیدی اسلامی کونسلوں نے بدھ کے دن ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں یمن پر آل سعود کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں مزید آیا ہے کہ عالمی برادری نے سعودی عرب سے رشوت لینے کے بدلے آل سعود کے جرائم اور مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یمن کی صوفی، شافعی اور زیدی اسلامی کونسلوں کے بیان میں یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے ایک سو بیس دنوں سے جاری حملوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے- بیان میں مزید آیا ہے کہ سعودی عرب اور خطے کے بعض دوسرے ممالک بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی برادری کو رشوت دے کر ان کا منہ بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے یمن کے عوام کی انصاف پسندی کی آواز دب کر رہ جاتی ہے۔ یمن کی صوفی، شافعی اور زیدی اسلامی کونسلوں نے آل سعود کے جرائم اور مظالم کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اسلامی شریعت اور مفید اور ہمہ گیر مذاکرات کے دائرۂ کار میں اختلافات کے حل پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button