پاکستان

گلگت بلتستان میں ملت تشیعوں کے گرفتار رہنمائیوں کو فوری رہا کیا جائیں۔ آئی.ایس .او

گلگت بلتستان میں ملت تشیعوں کے گرفتار رہنمائیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ،آئی.ایس.او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس کا کہناتھاکہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گرفتار ڈویژنل صدر جمال اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کیخلاف قائم کئے گئے مقدمات کو ختم کیاجائے۔کیونکہ یہ مقدمات سراسر زیادتی ، بدنیتی اور سیاسی دباو کے باعث قائم کئے گئے ہیں۔یمن کے حوالے سے افواج پاکستان کے موقف کی تائید اور پاکستان کو غیرجانبدار رکھنے کے لیے نکالی جانے والے ریلی ہمارا آئینی و قانونی حق حاصل تھا۔ اگر کارکنان کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔ ہمارا یہ موقف جذبہ حب الوطنی اور پاکستان کے مفادات کے عین متقاضی ہے کیونکہ افواج پاکستان کو وطن عزیز میں مختلف محاذوں کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ بننے کے متحمل نہیں ہیں۔ جبکہ دو مسلم ممالک کے درمیان تنازعہ کی صورت میں آئین پاکستان، ہمیں صرف ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے نہ کہ فریق بننے کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد اور اظہار رائے کی آزادی ہمارا آئینی حق ہے۔ جس سے روکنا بلاجواز اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔آئی ایس او گلگت بلتستان ڈویژنل کے صدر جمال اختر اور مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کو گرفتا رگیا جو سراسر زیادتی، بدنیتی اور سیاسی دباو کا نتیجہ ہے۔ اس ظلم و ناانصافی کے خلاف عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی سمیت ملک بھر میں31جولائی بروز جمعہ المبارک کو احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائیں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button