عراق

ہمیشہ عراقی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بغداد کے آخری مرحلے میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم سے ملاقات کی-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ عراقی عوام، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف قائم محاذ کی فرنٹ لائن پر ہیں- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس راہ میں ہم، ہمیشہ عراقی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمارا علاقہ، تشدد اور انتہاپسندی کا شکار ہے اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ علاقے کے بعض ممالک بلاسبب صرف وہم و گمان کی وجہ سے تشدد و انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں- ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمارے اور علاقے کے دشمن، مشترکہ ہیں کہ جن کی نظر میں شیعہ، سنی، کرد، ترک اور عرب میں کوئی فرق نہیں ہے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نیک نیتی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے اور علاقائی ممالک کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی سمجھتے ہیں- اس موقع پر عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے بھی ایٹمی معاہدے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایٹمی مفاہمت نے عصر حاضر میں گفتگو اور سفارت کاری کی بنیاد پر تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا ہے- سید عمار حکیم نے مفاہمت سے پورے علاقے کو پہنچنے والے وسیع فوائد پر تاکید کرتے ہوئے، گفتگو کی بنیاد پر علاقے میں قیام امن کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیت اور خواہش پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button