عراق

عراقی فورسز کی کارروائی، ستّر دہشت گرد ہلاک

العراقیہ نیوز چینل کے مطابق الانبار آپریشن کے کمانڈر قاسم المحمدی نے اطلاع دی ہے کہ فوج، پولیس فورس اور عوامی رضاکاروں نے الانبار یونیورسٹی اور الرمادی شہر کے التامیم علاقے میں داعش گروہ سے وابستہ ستّر دہشت گردوں کو ہلاک اور اس گروہ کی تیرہ گاڑیوں کو تباہ کر دیا- قاسم المحمدی نے کہا کہ الرمادی شہر کے پانچ علاقوں سے داعش کا صفایا کیا جا چکا ہے جبکہ اس کارروائی کے دوران عمارتوں میں نصب انیس بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا نیز بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے- فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سامرا شہر کے مضافات میں واقع التعاون علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا- بعض غیر مصدقہ رپورٹوں کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے عثمان الغانمی کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے عہدے پر منصوب کر دیا۔ انہیں بابکر زیباری کی جگہ منصوب کیا گیا ہے جنھیں کچھ عرصے قبل اس عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button