دنیا

آل سعود کی جارحیت کی وجہ سے بیس لاکھ یمنی بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر حکومت آل سعود کی بمباری اور زمینی جھڑپیں جاری رہنے کے سبب یمن کے تین ہزار چھہ سو اسکول بند اور تقریبا بیس لاکھ بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہو گئے ہیں۔

یونیسف کے نمائندے ’’ جولین ہارنی‘‘ نے یمن میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے حالات فراہم کرنا خود ان بچوں کے مستقبل اور ان کے گھر والوں کے لئے بینادی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیسف نئے تعلیمی سال میں جو5ستمبر سے شروع ہو رہا ہے ایک ہنگامی منصوبے پر عملدرآمد کے ذریعے یمن کے تقریبا20 لاکھ بچوں کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کے لئے حالات فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں یمن کی وزارت تعلیم کے حکام بھی یونیسف کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیسیف کے اس تعلیمی منصوبے پر عملدر آمد کا انحصار اس ملک کی صورتحال میں بہتری آنے پر ہے۔

جولین ہارنی نے مزید کہا کہ یمن کے بہت سے تباہ حال اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے بجٹ کی فوری ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button