پاکستان

انہدام جنت البقیع تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، بلال سلیم قادری

شیعت نیوز۔ سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنت البقیع کا انہدام تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، اہلبیت و صحابہ کرام کے ہزاروں مزارات کو یکبارگی مسمار کرنے کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ و اہلبیت سے بغض یزیدیت کی فطرت ہے، صحابہ و اہلبیت کے مزارات کو مسمار کرکے مسلمانوں کے دل سے حب صحابہ و اہلبیت ختم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، سرور دوعالم ﷺ کا فرمان ہے کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں اور ستاروں کی روشنی کو ماند کرنا خوارج کے بس کی بات نہیں، مسلمانوں کے دل آج بھی صحابہ و اہلبیت کی محبت سے سر شار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجی ٹولہ آج بھی مزارات انبیاء، مزارات صحابہ و مزارات اولیاء کو نشانہ بنارہا ہے، مزارات اہل اللہ شعائراللہ ہیں، خارجی ٹولہ شعائراللہ کو مٹاکر اسلامی تاریخ کو مسخ کرنا چاہتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ خارجیت کو ہمیشہ یہود و نصاریٰ کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ خارجی ٹولہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں ناکام ہوگا، ظلم کی سیاہ رات چاہے جتنی طویل ہو حق غالب آکر ہی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button