مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

صیہونی فوج کی مدد و حمایت سے دسیوں صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا-
مصر کی الشرق الاوسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی عناصر منگل کے روز مسجد الاقصی اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے، تاہم انہیں فلسطینی نمازیوں اور خادموں کی استقامت کا سامنا کرنا پڑا- فلسطینی نمازیوں نے صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے- بیت المقدس میں مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے بھی مسجدالاقصی کے اندرونی دروازوں پر سیکورٹی سخت کردی اور لوگوں کی آمد و رفت پر نگرانی بڑھادی- اسی سلسلے میں صیہونیوں کی ایک تنظیم "جھوٹوں کے جثے” نے صیہونیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ کی صبح کو مسجد الاقصی میں داخل ہو جائیں اور اس مسجد میں اپنے نئے منصوبوں پر عملدر آمد کے لئے اپنی مذہبی رسومات انجام دیں- اس تنظیم نے صیہونیوں سے مسجدالاقصی کے باب المغاربہ تک مظاہرے کرنے اور مسجد میں داخل ہونے کی اپیل کی ہے- دوسری جانب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز الخلیل کے مضافاتی علاقے "اذنا” میں فلسطینیوں کی دکانوں اور گھروں کو پرمٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر تباہ کر دیا- عینی شاہدین کے بقول یہ عمارتیں تقریبا چار سال قبل بنائی گئی تھیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button