یمن

دہشت گردوں کو ہتھیارارسال کرنے میں سعودی ناکامی

یمنی فوج نے عوامی رضاکار دستوں کی مدد سے منگل کے روز سمندری راستے سے صوبہ عدن کے التواہی علاقے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو پہنچائی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ کو توپ خانے سے اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے سبب ہتھیاروں کی کھیپ لے جانے والے عناصر پسپائی پر مجبور ہو گئے- یمن کے سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ عدن کے علاقے التواہی میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے حمایت یافتہ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے حامیوں اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کاروں کی جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔
یمن سے متعلق ایک اور خبر یہ ہے کہ یمن کے فوجی کمانڈروں نے اپنی فوج کو سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کی جانب پیشقدمی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبوں حجہ اور صعدہ میں اپنی سرگرمیاں تیزتر کردی ہیں- ادھر یمنی فوج اور عوامی دستوں نے یمن کے خلاف جاری جارحانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے صوبوں نجران اور جیزان پر میزائل سے حملے کئے ہیں- واضح رہے کہ یمن پر سعودی فوج کی بربریت بدستور جاری ہے اور اس جارح حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کرنے کے علاوہ گزشتہ چار مہینوں کے دوران دہشت گرد گروہوں داعش اور القاعدہ کو ہمہ جہتی مدد فراہم کر کے ان کو مضبوط بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button