پاکستان

لاہور سے کالعدم جیش محمد کا اہم کمانڈر جعفراللہ گرفتار

انسداد دہشت گردی فورس نے کالعدم جیش محمد کے اہم کمانڈر جعفراللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اعلیٰ سیاسی شخصیات کی تصاویر، اعلیٰ افسران کی رہائش گاہوں اور دفاتر کے نقشے اور سکیورٹی شیڈول برآمد کر لیا ہے۔ کمانڈر جعفراللہ کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔ اینٹی ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعفراللہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں داخل ہوا گیا، اس نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لئے لاہور کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کو بھی دھمکی دی کہ اس کے ساتھوں کو رہا نہ کیا گیا تو خودکش دھماکے کئے جائیں گے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جیلوں اور پولیس افسران کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر سکیورٹی بڑھا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے رینجرز نے ملزم کے کوائف بھجوائے تھے، جس کے بعد بادامی باغ ریلوے پھاٹک کے قریب ایک افغان مہاجر کے گھر میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مذہبی فرقہ وارانہ لٹریچر، اعلیٰ سیاسی شخصیات کی تصاویر، نقشے اور وی وی آئی پیز کے روٹس کا شیڈول برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے بعد جعفراللہ وہاں سے فرار ہو کر لاہور آ گیا تھا جبکہ گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے ارکان  نے چونکا دینے والے اانکشافات کئے تھے کہ جعفراللہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button