سعودی عرب فائر بندی سے غلط فائدہ اٹھا رہا ہے.
صالح الصماد یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب فائر بندی سے غلط فائدہ اٹھا کر جنوبی یمن میں اپنے آلہ کاروں کو ہتھیار بھیج رہا ہے-
صدی عدن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے عارضی فائر بندی کی خلاف ورزی سے اس ملک کی اصل ماہیت کی نشاندہی ہوتی ہے- انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عارضی فائر بندی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی یمن میں اپنے آلہ کاروں کو ہتھیار پہنچائے ہیں- صالح الصماد نے سعودی عرب کی جانب سے جنوبی یمن میں ہتھیاروں کی ترسیل کو ایک خطرناک اقدام قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن کے عوام کو چاہئے کہ وہ جارح دشمن کے مقابلے میں یمن کی فوج اور عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ساتھ رہیں- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے یمن کے مختلف علاقوں میں آل سعود کے جاری جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمنی عوام کے حق میں سعودی مظالم کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا