لبنان

ایران نے ہمیشہ فلسطین اور لبنان کی حمایت کی

حزب اللہ لبنان کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت کی ہے-
لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ ابراہیم امین السید نے اتوار کے دن کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے اتحاد کا مسئلہ اٹھایا اور ہمیشہ فلسطینی قوم اور لبنان کی استقامت کی حمایت کی- ابراہیم امین السید نے سعودی عرب سمیت خطے کے بعض عرب ممالک پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کے مفادات کے دائرۂ کار میں ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی کرتے ہیں- حزب اللہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ ابراہیم امین السید نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمنی چھوڑ دیں اور متحد ہو کر یورپ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنائیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button