پاکستان

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس سلسلے میں پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی جلسے منعقد اور ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مرکزی اجتماع کراچی میں منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کے دوران علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا، کیونکہ فلسطینی مسلمان طویل عرصے سے سامراجی شکنجوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جن کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں ہے، انہوں نے مسلم اور عرب حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ٹھوس اور عملی اقدامات کے ذریعے قدس کو آزاد کروائیں اور مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلائی جائے۔ اجتماع سے صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، ، حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آج یمن کے نہتے مسلمانوں کو اتحادی افواج نشانہ بنا رہی ہے جبکہ شام، عراق، بحرین، کویت اور سعودی عرب میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے جو کہ بڑا المیہ ہے، حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینا ہوگی، بعد ازاں امریکہ و اسرائیل اور اتحادی افواج کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button