مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کو مقبوضہ فلسطین سے نکلنا ہو گا

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں پر خبردار کیا ہے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے جمعرات کے دن اعلان کیا ہے کہ گذشتہ موسم گرما کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ صیہونی حکومت نے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو ابھی تک رہا نہیں کیا ہے اور وہ، غزہ کا محاصرہ بھی بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ القسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر بدھ کی رات وسیع فوجی مشقیں انجام دیں۔ القسام بریگیڈ کے ارکان مختلف قسم کے ہلکے اور بھاری نیز دور مار ہتھیار، مارٹر اور ٹینک شکن گولوں کی نمائش کر رہے تھے۔ ان فوجی مشقوں میں تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے دو جدید قسم کے میزائلوں کی بھی رونمائی کی۔ القسام بریگیڈ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کو تمام مقبوضہ علاقوں سے باہر نکلنا ہو گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال غزہ پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت میں دو ہزار تین سو فلسطینی شہید جبکہ گیارہ ہزار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button