ایران

آل سعود کے وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت

ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے یمن پر آل سعود کے وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے قم میں واقع مدرسۂ امام کاظم علیہ السلام میں شب قدر کے اعمال انجام دینے والوں سے خطاب کے دوران یمن پر آل سعود کے وحشیانہ مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی- انھوں نے کہا کہ دنیا نے عراق، شام اور یمن کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے- ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے انسانی حقوق کے نام نہاد حامیوں اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کا دعوی کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے آل سعود کے مظالم و جرائم کا کوئی نوٹس نہیں لیا- واضح رہے کہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے یمن پر آل سعود کی جارحیت جاری ہے اور اس میں یمن کے ہزاروں شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button