شام، فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی قیمت چکا رہا ہے

07 جولائی, 2015 00:00

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شام فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی قیمت چکا رہا ہے-
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ آج شام فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمت کی حمایت کی قیمت چکا رہا ہے اور شام پر حملہ اسلامی بیداری کو ناکام بنانے کے لئے ہے- انھوں نے کہا کہ جب سے فلسطین پر قبضہ ہوا ہے اس وقت سے اب تک مسلمانوں نے اس سرزمین کو آزاد کرانے کی بہت زیادہ کوششیں کی ہیں لیکن چونکہ عرب دنیا کی حکومتیں عوام کی ہم نوا نہیں تھیں، اس لئے قوموں کو شکست ہوئی- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد، اس معاہدے کے خلاف جو ملک ڈٹا رہا وہ صرف شام ہی تھا- انہوں نے فلسطین کی آزادی کے بارے میں حضرت امام خمینی (رح) کی تاکید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اس وقت فلسطین کی آزدای کی آواز بلند کی جب اس بارے میں کوئی بات تک نہیں کرتا تھا لیکن آپ نے ایران کے مسائل کے ذکر کے ساتھ ہی ہمیشہ فلسطین کا نام بھی زبان پر جاری کیا اور اس کی آزادی کے بارے میں اظہار خیال کیا

12:19 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔