مشرق وسطی

شیخ علی سلمان کے خلاف دوبارہ مقدمے کی سماعت کی درخواست

بحرین کے اٹارنی نے جمعیت الوفاق کے سربراہ کے خلاف دوبارہ مقدمے کی سماعت کی درخواست کی ہے-
مرآۃ البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سربراہ کے ایک وکیل نے اتوار کے روز کہا کہ شیخ علی سلمان کو جن الزامات سے بری کیا گیا ہے، اٹارنی نے ان کے بارے میں دوبارہ مقدمے کی سماعت کی درخواست کی ہے- انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے بقول ثبوت و شواہد کا جائزہ لینے میں کوتاہی کی وجہ سے شیخ علی سلمان کو حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے تشدد اور طاقت سے کام لینے کے الزام سے بری کیا گیا ہے- واضح رہے کہ کئی مہینوں تک شیخ علی سلمان کو حراست میں رکھے جانے کے بعد آل خلیفہ کی عدالت نے سولہ جون کو ان کو، چار سال قید کی سزا سنائی ہے- دوسری جانب بحرین کے ایک سیاسی قیدی محمود عبداللہ جعفر نے آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کی بدسلوکی اور برے طرز سلوک کی بنا پر اپنی بینائی کھو دی ہے- بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے اتوار کے روز ایک بیان میں،اس ملک کی حکومت پر عبداللہ جعفر کے "جو” جیل میں بینائی سے محروم ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حادثہ ان کے علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر پیش آیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button