مشرق وسطی

کویت؛ امیر کویت کی موجودگی میں نماز وحدت کا انعقاد

کویت کی مسجد امام صادق کے نمازیوں کی شہادت کے آٹھویں دن اس ملک کی مسجد الکبیر میں امیر کویت اور ولیعہد کی موجودگی میں شیعوں اور سنیوں نے نماز وحدت کا انعقاد کیا۔
آج نماز ظہر میں امیر کویت شیخ صباح احمد جابر الصباح اور ولیعہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے حاضر ہو کر اس ملک میں شیعہ سنی اتحاد کا ثبوت دیا۔
کویت میں نماز وحدت کے انعقاد کی تجویز اس ملک کے وزیر اوقاف نے پیش کی جو آج ملک کے اعلی عہدہ داروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button