عراق

شیخ علی سلمان کی سزا سے مسائل بڑھیں گے. سید عمار حکیم

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ کے خلاف سنایا جانے والا فیصلہ، بحرینی حکومت اور قوم کے درمیان اختلاف میں شدت پر منتج ہو گا-

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا کہ شیخ علی سلمان کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے سے بحرینی قوم اور حکومت کے درمیان اختلاف اور زیادہ گہرا ہوگا اور مفاہمت کا کوئی راستہ باقی نہیں بچے گا- انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ علی سلمان کے خلاف چار سال قید کا فیصلہ باعث حیرت ہے اور اسی وجہ سے اس فیصلے پر نظرثانی کئے جانے کی ضرورت ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button