پاکستان

رینجرزکا اندرون سندھ کے تکفیری مدارس میں سرچ آپریشن، 4 افراد گرفتار

رینجر ز اور پولیس نے قومی ایکشن پلان کے تحت سکھر، روہڑی اور پنو عاقل کے مختلف مدارس میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

مدارس میں تلاشی لی گئی اور مدارس میں موجود اساتذہ، طلباء سمیت تمام افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے دو افراد کا تعلق کراچی۔ ایک کا خیر پور اور ایک کا تعلق ضلع کندھ کوٹ سے ہے ۔

حراست میں لئے گئے افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے، جن سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکھرکے علاقے بچل شاہ میانی میں مدرسہ محمدیہ، والس روڈ پر مدرسہ جامعہ اشرفیہ، نیو پنڈ میں مدرسہ خلفائے راشدین اور ماکا گوٹھ میں انوار العلوم ودیگر مدارس میں سرچ آپریشن کیا، –

متعلقہ مضامین

Back to top button