پاکستان

پاکستان کےخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی سیاستدانوں کے پاکستان مخالف بیانات کا سخت نوٹس لے لیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان کےخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں داخلی اور خارجی سلامتی، آپریشن ضرب عضب اور پاکستان کو عدم استحکام کرنے کے بھارتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں پاکستان کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے حالیہ بیانات کا بھی سنجیدہ نوٹس لیا گیا۔ کانفرنس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کا دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت پر فخر کرنا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان کےخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع یقینی بنایا جائےگا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کو شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی کی مضبوط کمین گاہوں سے نکال دیا گیا ہے اور آخری دہشتگرد گروپ اور ان کی آخری کمین گاہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف نے کہا کہ گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب لڑائی کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب چند علاقے ہیں، قوم کی مدد اور حمایت سے ملک کو دہشتگردی سے پاک کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button