مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت ریڈیو ایکٹو بموں کی تیاری میں مصروف

ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے صحرائے نقب اور ڈیمونا جوہری مرکز کے بند حصوں میں ریڈیو ایکٹو کی بھرپور مقدار کے حامل بموں کا تجربہ کیا ہے۔

صیہونی اخبار ہآرتص نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے کھلے علاقوں اور ڈیمونا کے بند تجرباتی حصوں میں ریڈیو ایکٹو مادے کی ذیادہ مقدار کے حامل مختلف نوعیت کے بموں کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تجربے کا مقصد، تخریب کاری میں ان بموں کی صلاحیت کو آزمانا تھا۔ سن دو ہزار دس سے لیکر دو ہزار چودہ تک ہونے والے ان تجربات میں ماحولیات پر ریڈیو ایکٹو مادوں کے اثرات کا اندازہ لگایا گیا۔ سبز میدان کے نامی اس تجربے میں آدھے کیلو سے لیکر پچیس کیلو تک کے بموں کو آزمایا گیا۔ ہآرتص نے مزید لکھا ہے کہ تجربے کے دوران ٹیکنیشیئم ننّانوے نام کے ریڈیو ایکٹو مادے کا استعمال کیا گیا جو عام طور پر دواؤں کی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تجربے کے دوران دھماکوں کی شدت اور ریڈیو ایکٹو شعاعوں کی تاثیر کا اندازہ لگانے کے لئے بھی ڈیمونا جوہری مرکز میں موجود مائیکرو جہازوں سمیت تمام ٹیکنالوجیوں کو بروئے کار لایا گیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button