عراق

عراق کے شہر الرمادی میں داعش کے خلاف فوج کی کامیابی

عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شمال میں ایک اہم علاقے کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرالیا-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے الرمادی کے شمال میں واقع "الجزیرہ” علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ سیکورٹی فورس نے صوبہ صلاح الدین اور الانبار میں بڑی کاروائی کرکے پچپن داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق الجزیرہ علاقے پر عراقی فوج کے حملے کے بعد داعش دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر اس علاقے سے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب عراقی ذرائع نے صوبہ الانبار کے شہر قائم میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملوں کی خبر دی ہے- ان حملوں میں کم از کم چالیس داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button