دنیا

کینیڈا: کالعدم سپاہ صحآبہ کے سرغنہ کو دہشتگردی کرنے کے الزام میں بے دخل کردیا گیا

کینیڈا میں حکومت نےایک پاکستانی کو بم دھماکے کی منصوبہ بندی اور کالعدم جماعت سے تعلق ہونے کے الزام میں ملک سے بے دخل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ 

کینیڈین امیگریشن بورڈ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری جہاں زیب ملک جو ایک کالعدم جماعت سپاہ صحآبہ کا سرغنہ بھی ہے نے ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ اور تجارتی عمارتوں پر بم حملے کی منصوبہ بندی کی ۔ وہ ایک انڈر کور ایجنٹ کو بھی اپنی جہادی سازش میں شامل کرنے کی کوشش کرتا رہا ۔ فیصلے کے مطابق وہ کینیڈا سے بےدخلی تک پولیس کی تحویل میں رہے گا ۔ جہاں زیب ملک 2004 ء میں بطور طالب علم کینیڈا آیا اور 5سال بعد اسے مستقل رہائش کا اجازت نامہ مل گیا تھا ۔ اُسے مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button