پاکستان

نواز شریف گلگت بلتستان کے عوام سے زندگی کی سبسڈی بھی چھین سکتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

گلگت میں منعقدہ تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے خلاف عوامی ریفرنڈم کرکے ثابت کر دیا کہ مفاد پرستوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں، نواز شریف کے مدنظر رائے ونڈ اور ماڈل ٹاون کے محلات اور لوٹے ہوئے سرمایہ کا تحفظ ہے، ان کو گلگت بلتستان، پاکستان کے عوامی مفادات اور حقوق سے کوئی لینا دینا نہیں، گلگت بلتستان کے عوام کے 13 دن کے طویل دھرنوں کے بعد حاصل ہونے والی سبسڈی پر آج نواز لیگ نے پھر سے شب خون مار دیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام ہوش کے ناخن لیں، ورنہ یہ آپ سے زندگی کی سبسڈی بھی چھین لیں گے۔ مسلم لیگ نواز نے ملک میں غداران وطن دہشت گردوں کی حمایت کی، لیگی وزراء نے دہشت گردوں کو سرکاری گاڑیوں میں پروٹوکول دیا۔ ایسی پارٹی کو ووٹ دینا اپنی آئندہ نسلوں پر ظلم ڈھانے کے مترادف ہے۔ میٹرو بس پر خرچ کئے گئے پیسوں سے جی بی میں پانچ یونیورسٹیاں قائم کی جاسکتی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button