مشرق وسطی

بحرین میں مظاہرین پر آل خلیفہ حکومت کا تشدد

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے مظاہرین پر شدید تشدّد کیا ہے-

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جمعہ کے روز عوام نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کی غرض سے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا لیکن آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا اور بہت سے مظاہرین کو گرفتار کرلیا- بحرین میں شیخ علی سلمان کے بارے میں عدالت کے فیصلے کی تاریخ قریب آنے پر عوامی احتجاج اور مظاہروں میں تیزی آتی جا رہی ہے- اطلاعات کے مطابق شیخ علی سلمان کے بارے میں بحرین کی عدالت کا فیصلہ آنے میں اب صرف بارہ روز باقی بچے ہیں- بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، قانونی حکومت کے قیام، آزاد و جمہوری انتخابات کے انعقاد اور امتیازی سلوک اور مذہبی و قومی تعصب کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور وہ دو ہزار گیارہ سے انہی مطالبات کی تکمیل کی غرض سے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، سعودی فوجیوں کی مدد سے پرامن عوامی احتجاج کو شدید ترین طریقے سے کچل رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button