دنیا

شام کے پناہ گزینوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا، ہیومن رائٹس واچ کا اعلان

فرانس کے چینل ٹونٹی فور کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ اردن کی حکومت نے شام کے سیکڑوں پناہ گزینوں کو صحراؤں میں چھوڑ رکھا ہے اور ان کی مدد نہیں کی جا رہی ہے- بتایا جاتا ہے کہ اردن نے گذشتہ مارچ سے شام کے پناہ گزینوں پر اپنی سرحدیں بند کردی ہیں اور وہ، انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک رہا ہے- ادھر اردن کے صحراؤں میں شام کے سیکڑوں پناہ گزینوں کی سیٹلائیٹ تصاویر کے سامنے آنے کے بعد ہیومن رائٹس واچ کے مرکزی دفتر نے اردن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، شام کے پناہ گزینوں کی مدد کرے- اردن میں اس وقت شام کے چھے لاکھ شہری پناہ لئے ہوئے ہیں- یہ لوگ تکفیری دہشتگردوں کی پراکسی وار کی وجہ سے آوارہ وطن ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button