پاکستان

بلوچستان، ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردتنظیموں کے 14 افراد کو واصل جہنم

بلوچستان کے ضلع پنجگور، قلات، کوہلو، تربت اور بولان میں ایف سی نے خفیہ اداروں اور لیویز کے ساتھ ملکر سرچ آپریشنز کئے۔ جس میں کالعدم شدت پسند تنظیموں کے 14 افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے مییں دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ کارروائیوں میں دیسی ساختہ بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع پر پنجگور سے تقریباً 90 کلو میٹر دور پروم میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ جس کے دوران ایف سی اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔ جس میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر اسلم جینگو بھی شامل ہے۔ ایف سی ترجمان ہلاک ملزمان کے قبضے سے خود ہتھیار اور گولہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 عدد ایس ایم جی بمعہ 270 راؤنڈز، 1 عدد تھورایا سیٹ، 01 عدد پسٹل بمعہ 04 راؤنڈز، 06 عدد موبائل فونز، 12 عدد سمیں، 1 عدد آئی ای ڈی ریموٹ، 3 عدد ایس ایم جیز پوچز، 2 عدد موٹر سائیکلیں اور 1 عدد بی ایل ایف کا جھنڈا شامل ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان پنجگورکے نواحی علاقوں میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، ایف ڈبلیو اوکے کیمپوں اورسکیورٹی فورسزپر حملے میں ملوث تھے۔ اسی طرح قلات کے نواحی علاقے ہربوئی میں بھی ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9 ملزمان مارے گئے، جبکہ دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button