پاکستان

اسلامی تحریک اسکردو کا امیدوار نواز لیگ کے حق میں دستبردار

اسلامی تحریک نے سکردو کے حلقہ تین سے مسلم لیگ نون کے امیدوار فدا محمد ناشاد کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کردیا ہے۔ اسلامی تحریک نے سکردو کے حلقہ3 سے شیخ مولانا محمد حسین شمس الدین کو اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا۔ اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دستبرداری کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے رہنما سید عباس رضوی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی کی ہدایت تھی کہ ایسے تمام حلقوں میں جہاں باکردار، دیانت دار، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ امیدوار موجود ہیں ان کے حق میں اسلامی تحریک کے امیدواروں کو دستبردار کرائے جائے اور ان کی بھرپور حمایت کی جائے۔ دوسری جانب فدا محمد ناشاد کے انتہائی قریبی رشتہ دار نے بتایا ہے کہ اسلامی تحریک اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات طے پاچکے ہیں جن کی تفصیل آئندہ ایک دو روز میں سامنے آجائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button