پاکستان

کفر کی طاقتیں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رحمتوں، برکتوں اور دعاؤں کی قبولیت والی شب برأت کو ملک کی سلامتی امن و استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے خصوصی دعائیں کی گئیں، عظیم البرکت شب برأت میں مسلمان اللہ عزوجل کی عبادت میں مشغول ہوکر رب العالمین وحدہ لاشریک کے سامنے عاجزی کے ساتھ عالم اسلام کی ترقی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کیلئے اجتماعی دعائیں کرائی گئیں، امن و سلامتی اور برکتوں رحمتوں والی شب برأت میں اللہ تعالیٰ صبح صادق فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخشش مانگنے ولا میں بخش دوں ہے کوئی رزق مانگنے والا میں رزق عطا کردوں ہے، اس برکت والی رات کو ہمیں ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اللہ رب العزت کو عاجزی انکساری اور گناہوں کی توبہ کرکے راضی کرنا ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے کو ایمان سے سرشار ہوکر ہی مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب قدر کے موقع قبرستانوں میں جاکر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے، اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور سازشیں کررہی ہیں، کفر کی طاقتیں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، ہمیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بنانا ہوگا۔ پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ مرکزی کیمپ میوہ شاہ قبرستان پر لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سازش کو عاشقان رسول کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، بھارت کا مکروہ چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں، پاکستان کا ایک ایک فرد ملک کی سلامتی کیلئے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے کو سعادت سمجھتا ہے، شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاک رینجرز کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوجوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر ہم پاک رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم بھارتی حکمرانوں اور انکی افواج کو یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج اور پاک رینجرز کے ساتھ ہے اور وہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائے ورنہ پاکستانی عوام ان کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی امن کے ادارے بھارتی افواج کی جارحیت کا فوری نوٹس لیں۔ ایک جانب بھارت پاکستان سے دوستانہ تعلقات بڑھانے کی باتیں کرتا ہے تو دوسری جانب ان کی افواج پاکستان سرحدوں اور وہاں رہنے والے معصوم شہریوں کو مارٹر گولوں اور توپوں کے ذریعے شہید اور زخمی کررہی ہیں، جس سے بھارتی کی دوغلی پالیسی عیاں ہیں۔ آرمی اسٹاف اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی افواج کی جارحیت پر نہ صرف بھارت سے شدید احتجاج کریں بلکہ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور دیگر فورم پر بھی اٹھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button