پاکستان

آپ کا مینڈیٹ حلقہ ایک، دو اور تین ہے مزید بات نہیں کریں، ‘علامہ ساجد کی آغا راحت کو تڑی’

اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی حقیقت ہے جسے نطر انداز نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت میں تین سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے اجلاس میں کیا۔ رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں علامہ راحت حسین الحسینی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی جبکہ اسلامی تحریک کی جانب سے علامہ ساجد نقوی اور مولانا شبیر میثمی اجلاس میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ممکنہ سیاسی اتحاد پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ علامہ راحت حسینی کا موقف تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو ہر قیمت پر ہرایا جائے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی، اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا موقف تھا کہ مسلم لیگ نون ایک سیاسی حقیقت ہے جسے نظر نہیں کیا جاسکتا اور اس کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے علامہ راحت حسین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مینڈیٹ حلقہ ایک، دو اور تین میں ہے جہاں آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس پر علامہ راحت حسینی نے جواب دیا کہ آپ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور ایک نکتہ نظر رکھ سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سیاسی اتحاد کیلئے کی جانے والی کوشش کامیاب نہیں ہو سکیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے بھی واضح کیا کہ ان کیلئے کسی بھی امیدوار کو بٹھانا مشکل امر ہے۔ اجلاس میں علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے موقف ایک بار پھر دہرایا کہ علامہ راحت حسینی جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button