پاکستان

سیاست طاقتور نہیں بلکہ عباء و قباء طاقتور ہے،فیصل رضا عابدی

وائس آف شہداء کے ترجمان فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ آغا راحت کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہوگا، سیاست طاقتور نہیں بلکہ عباء و قباء طاقتور ہے، جو چودہ سو سال سے دین کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں، گھر کا معاملہ گھر میں حل کیا جائے، اتحاد نظر آنا چاہیئے۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ تکفیریت کے مقابل صف آراء ہوں، چونکہ شہداء کے لواحقین نے مجھے اپنا ترجمان بنایا، علماء کا اتحاد ہمارے لئے مشعل راہ ہوگا، جی بی حقوق کی جنگ الحاق سے لیکر آج تک لڑی جا رہی ہے۔ مظلوم قوم کو پاکستان سے وفاداری کا یہ صلہ ملا کہ اس سرزمین کے پانی کا حق تک اسے نہیں دیا جا رہا۔ جی بی پوری دنیا کی تجارت کا گیٹ وے بننے جا رہا ہے۔ نواز شریف حویلیاں میں اکنامک زون بنا کر گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنا چاہتا ہے، اسے چاہیئے کہ رائیونڈ سے خنجراب تک موٹر وے بنوالے۔ وہ گلگت میں شہدائے سانحہ 1988ء و برسی امام خمینی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی رو سے ایک جنبش قلم سے نواز شریف گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ انتخابات گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے آخری انتخابات ہوں گے، جلد گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button