سعودی عرب

سعودی عرب: دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہریوں نے دمام اور قطیف میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے- مظاہرین نے فرقہ وارانہ اقدامات کا سبب بننے والے تکفیری نظریات کی مخالفت کا بھی اعلان کیا اور فرقہ واریت کے خلاف نعرے لگائے- مظاہرین نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا- دمام شہر میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور سرکاری ذرائع ابلاغ میں اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کو ان ذرائع ابلاغ سے دور رکھے- مظاہرین نے دمام شہر کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا – واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل قطیف شہر میں القدیح کے علاقے میں واقع ایک مسجد میں بھی دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا- دہشت گرد گروہ داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمےداری قبول کر لی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button