مقبوضہ فلسطین

حزب اللہ لبنان نے2000ء میں غاصب اسرائیل کوشکست دے کرہمارے لئے امید پیداکردی۔ فلسطینی جماعتیں۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} آزادی فلسطین کے مختلف جماعتوں نے اس بات کاتاکیدکے ساتھ اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مقاومت اسلامی لبنان کی 2000ء کی آزادی نے مقبوضہ اراضی کے باسیوں کے اندر مزاحمت کی بیج بوئی ہے۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق فلسطینی جماعتوں نے جشن آزادی مقاومت اسلامی لبنان کے موقع پراپنے پیغام میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ 2000ء میں لبنانی اسلامی مقاومت نے غاصب اسرائیلیوں کواپنی سرزمین سے دم دباکر بھاگنے پرمجبورکیا جس کی وجہ سے یہاں کے باسیوں کے اندرمزاحمت کے لئے جذبہ پیداہوا۔
اس حوالے سے آزادی فلسطین کے عوامی فرنٹ کی قیادت کاکہناتھا کہ اب سے15سال قبل مزاحمت کی ایک نئی روپ سامنے آئی جس کے اندرکامیابی وکامرانی کے سواکچھ نہیں تھا۔
کایدالغول نے العھد نیوز سائیٹ کواپنے ایک انٹرویومیں کہاکہ یقینا حزب اللہ کی اس کامیابی نے دیگرمزاحمتی جماعتوں کے اندرایک جوش وجذبہ اورامیدفتح کی کرن پیداکردی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے فلسطینی جماعتوں نے اس کامیابی سے بہت سارے سبق حاصل کرچکے ہیں۔
ادھرتحریک حماس کے رہنماڈاکٹر احمد بحروحدۃ الروح نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہاہے کہ دراصل لبنانی اور فلسطینی دونوں کے دشمن غاصب اسرائیل ہی ہے لہٰذا وہ اس کے سامنے برسرپیکار ہیں۔
تحریک جہاداسلامی کے رہنما داوود شہاب نے کہاکہ اب امت عربی واسلامی ایک پیچ پرجمع ہوکر غاصب اسرائیل کو ہزیمت سے دوچارکرنے کی ضرورت ہے،اس لئے کہ اب ان کے پاس وہ طاقت موجودہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button