پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کےاختلافی امور کے فیصلہ کا اختیار علامہ راحت حسین حسینی کو دیا ہے، علامہ شبیر میثمی

شیعت نیوز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما اور منشور کمیٹی کے چیئرمین علامہ شبیر میثمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مسلم لیگ نواز سمیت چار سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، حتمی فیصلہ علامہ ساجد علی نقوی کریں گے، جبکہ اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے مابین اختلافی امور کے فیصلہ کا اختیار علامہ راحت حسین حسینی کو دے دیا ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنماوں کے ہمراہ گلگت پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک ایک مدر پارٹی ہے جس نے بہت سارے سیاستدان پیدا کئے جو ہمیں چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے گئے، ہم انہیں باغی نہیں کہتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button