لبنان

فلسطین کی بقاء مقاومت اسلامی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔الحاج حسن

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}لبنانی وزیرصنعت حسین الحاج حسن نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین کی بقاء مقاومت اسلامی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

العھد نیوزرپورٹ کے مطابق ” قولنا والعمل” پارٹی کی جانب سے شتورامیں آزادی فلسطین کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جہاں مختلف سیاسی اورپارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی، جس سے لبنان کے وزیرصنعت حسین الحاج حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صہیونی کی جانب سے ایک نئی سازش یہ سامنے آئی ہے کہ وہ فتنہ تکفیریت کے ذریعے امت مسلمہ کوتقسیم کرے تاکہ اسے فلسطین طورپرپرمکمل کنٹرول کرنے میں آسانیاں پیداہوں،لیکن یہ یادرکھاجائے کہ مقاومت اسلامی اپنے آپ کوفلسطین کی بقاء کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہے اس لئے کہ یہ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ جرودعرسال کے حوالے سےہمارے اوپریہ سنگین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہاں سے دہشت گردوں کاقلع قمع کاجائے اس لئے کہ وہ لبنانیوں ہی کی زمین ہے جہاں پران کے رزق ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button