عراق

عراقی ملیشیاء کے ہاتھوں صدام کا بتّیس سالہ بھتیجا واصل جہنم ہوگیا

شیعت نیوز: عراق کی کالعدم بعث پارٹی نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تکریت کے شمال میں واقع بیجی کے علاقے میں تازہ لڑائیوں کےدوران صدام کا بتّیس سالہ بھتیجا اور سوتیلے بھائی کا سب سے چھوٹا بیٹا ابراہیم سبعاوی ہلاک ہوگیا- ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم سبعاوی کا بیٹا ابراہیم حسن، اس وقت کالعدم بعث پارٹی کا ایک سرکردہ لیڈر ہے جو صوبہ صلاح الدین میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف مسلح کاروائیوں کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے- دوسری جانب دیالہ کونسل کی سیکورٹی کمیٹی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ کالعدم بعث پارٹی کے تین سو سے زائد ارکان، داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہوگئے ہیں- اس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں کالعدم بعث پارٹی اور داعش دہشتگرد گروہ، ایک ہی سکّے کے دو رخ ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button