ایران

یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد پر بین الاقوامی دباؤ بڑھایا جائے

اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بند کرانے کے لئے یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد پر بین الاقوامی دباؤ بڑھایا جائے-
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن میں انسانی صورت حال کو المناک قرار دیا اور یمن پر جارحیت میں شامل ممالک کے اتحاد کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دوسرے بین الاقوامی اداروں کے جنگ بندی کے مطالبے کا مناسب جواب نہ دیئے جانے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افسوس کہ مذکورہ اتحاد نے یمن کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچنے میں بھی رکاوٹ ڈالی، پانچ روزہ جنگ بندی کے دوران بھی بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور یمن کے بے گناہ اور نہتے شہریوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ دو مہینے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر مسلسل بمباری نے نہایت ناگوار حالات پیدا کر دیئے ہیں اور لاکھوں بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو فوری طبی امداد، دواؤں اور غذائی اشیا کی ضرورت ہے- ترجمان وزارت خارجہ مرضیہ افخم نے ایک بار پھر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ یمنی عوام کے دشمن اتحاد پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر مزید سنجیدگی سے حملے رکوائیں اور ذمہ دار عالمی اداروں کی نگرانی میں انسان دوستانہ امداد پہنچنے کےلئے پرامن راستےتلاش کریں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button