دنیا

116 طالبان ہلاک 84 زخمی

vافغانستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فوج اور پولیس کی کارروائیوں میں ایک سو سولہ طالبان ہلاک اور چوراسی زخمی ہو گئے ہیں-
افغانستان کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی فوج اور پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لغمان، بغلان، تخار، قندوز، فاریاب، بدخشان، سرپل، جوزجان، فراہ، ہلمند اور نیمروز صوبوں کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں ایک سو سولہ طالبان کو ہلاک اور چوراسی کو زخمی کر دیا- بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار بھی فوج اور پولیس کے ہاتھ لگی ہے جبکہ تینتیس بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا- بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران سات افغان فوجی بھی مارے گئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button