یمن

سعودی عرب اورصیہونی، امریکی مفادات ایک

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام امریکی اور سعودی عرب کی غلامی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام امریکی اور سعودی عرب کے غلام بن کر رہنا نہیں چاہتے، اسی لئے انہیں آل سعود کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محمد البخیتی نے کہا کہ انصاراللہ عوامی تحریک نے صیہونیوں کے مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے، لہذا سعودی عرب نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی ہدایات کے مطابق یمن پر حملہ کردیا۔ انصاراللہ تحریک کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے جنگ بندی کے مسئلے پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس بار جنگ بندی کی آڑ میں یمنی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ انصار اللہ عوامی تحریک اپنے عوام کی خاطر اس پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فراہم کردہ انسان دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے سعودی عرب، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یمنی نہتے عوام کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین حملوں مین سعودی عرب کے ایک ہیلی کاپٹر نے حملہ کرکے شمالی صعدہ میں نو عام شہریوں کو شہید کردیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button